31

پاکپتن: روداد جماعت اسلامی کے عنوان سے سٹڈی سرکل کا انعقاد

پاکپتن (ڈاکٹر عبدالرووف سے) روداد جماعت اسلامی کے عنوان سے جماعت اسلامی پاکپتن کے زیر اہتمام ماہانہ سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا.

سٹڈی سرکل میں نصراللہ گورائیہ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب نے خصوصی شرکت کی. اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے قیام اور مقصد پر روشنی ڈالی اور کتاب سے تعلق مضبوط کرنے کی تلقین کی. انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے قیام کے لئے ہم تو دیہاڑی کے مزدور ہیں اور اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، پتہ نہیں یہ عمارت کب قائم ہو لیکن اپنے حصے کی اینٹ لگا کر جائیں.

انہوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی نے کوئی الگ فرقہ نہیں بنایا بلکہ سب کو متحد کر کے اسلامی نطام کے قیام کے لئے تگ و دو کرنے کی تلقین کی ہے، یہی وجہ ہے کہ جماعت میں ہر فرقے کے لوگ موجود ہیں.

جماعت اسلامی نے کرپشن سے پاک قیادت قوم کے سامنے پیش کی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں عوام ہمارا ساتھ ضرور دے گی کیونکہ اب عوام کے سامنے بچ جانے والا واحد آپشن جماعت اسلامی ہی ہے. نوجوان نسل تیزی سے ہمارے ساتھ جڑ رہی ہے اور امیر محترم سراج الحق کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے. آنے والے بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں ہم پچاس فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دینگے اور ہر حلقے میں اپنا امیدوار لائیں گے.

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پاکپتن رانا انیس الرحمن، امیر پی پی 191 ڈاکٹر ساجد لطیف مانیکا اور لطیف انور بھٹی امیر جماعت اسلامی پی پی 192 نے کہا کہ پاکپتن کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرینگے اور عوام کو ساتھ ملا کر ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے. پاکپتن کی عوام کو متبادل کے طور پرکرپشن سے پاک قیادت فراہم کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں