134

ساہیوال: ہم سب شجرکاری کے اس سیزن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنا فرض ادا کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف پنجاب اور ساہیوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز) نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف ساہیوال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا.

اور کہا کہ ہم وطن عزیز اور کرہ ارض کے ماحول کی بہتری کے لئے وزیراعظم کے ویژن ”گرین اور کلین پاکستان” پر عمل پیرا ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ ہم سب شجرکاری کے اس سیزن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنا فرض ادا کریں گے۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف پنجاب کی فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق، یونیورسٹی آف ساہیوال کی فیکلٹی اور انتظامیہ بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں