75

پاکپتن: 2632مستحق افراد کو2کروڑ 28لاکھ گزارا الاؤنس تقسیم کر دیئے گئے ہیں. طارق رزاق بھٹی، چیئرمین ضلعی عشرو زکواۃ کمیٹی.

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) چیئر مین زکواۃ وعشرضلع پاکپتن طارق رزاق بھٹی نے کہا کہ ماہ رمضان میں ضلع پاکپتن کے 2632 مستحق افراد کو2کروڑ 28لاکھ گزارا الاؤنس تقسیم کر دیئے گئے ہیں.

رمضان المبارک کے پہلا عشرہ میں گزارا تقسیم الاؤنس تقسیم کیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر میڈم ہیرا شاہین بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ2516 مستحق افراد میں 2کروڑ 26لاکھ 43ہزار روپے تقسیم کئے جب کہ116 نابینا افراد کے لئے گزارا لاؤنس کی مد میں ایل لاکھ 39ہزار تقسیم کئے گئیجب کہ مزید مستحق اور نابینا افراد میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جا ری ہے.

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مستحق افراد کو موبائل پر 8257سے میسج موصول ہو گا اور وہ قریبی یو بی ایل اومنی سنٹر فرنچائز سے رقم وصول کر سکتے ہیں چیئر مین زکواۃ وعشرضلع پاکپتن طارق رزاق بھٹی ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر میڈم ہیرا شاہین نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مستحق اور نابینا افراد کو محکمہ زکواۃ ہر مکمن سہولت فراہم کر رہا ہے اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ ماہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ میں ان کو رحمتوں اورخوشیوں میں شامل کر سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں