64

پاکپتن: بابا فرید بلڈ سوسائٹی کی جانب سے معروف سماجی نوجوان چوہدری ارقم کمبوہ کے لیے سرٹیفکیٹ دیا گیا.

پاکپتن (رانا نصراللہ سے) بابا فرید بلڈ سوسائٹی کی جانب سے معروف سماجی نوجوان چوہدری ارقم کمبوہ کو سرٹیفکیٹ دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق بابا فرید بلڈ سوسائٹی کے چیئر مین محمد احمد بھٹی کی جانب سے بابا فرید بلڈ سوسائٹی کے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا. اس موقع پر سماجی نوجوا ن چوہدری ارقم کمبوہ کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیا گیا.

تقریب کے مہمان خصوصی پریس کلب پاکپتن کے صدر وقار فرید جگنو، معروف قانون دان میاں انعام وٹو ہائیکورٹ جنرل سیکرٹری ی مسلم لیگ(ن) لائر ونگ، پیر عبدالغفار فریدی نا ظم اعلی اہلسنّت والجماعت سیکرٹری اطلاعات پریس کلب حیدر علی شہزاد دیگر صحافیوں اور تمام عہدداران نے شرکت کی چوہدری ارقم کمبوہ سر ٹیفیکیٹ ملنے پر اظہار تشکر کیا اور مزید بھر پور عوامی خدمت کرنے کا اعادہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں