68

پاکپستن: بحثیت مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے کرونا وباء کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے. حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (رانا صفدر سے) بحثیت مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے کرونا وباء کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کریں ان خیالات کااظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے جمعہ المبارک کی نماز کے وقت مختلف مساجد میں نمازیوں کو ماسک تقسیم کے وقت کیا.

انہوں نے کہا نمازی گھر سے وضو کرکے آئیں اپنا جائے نماز ساتھ لائیں ماسک کا استعمال نماز کے وقت بھی کریں ہاتھ ملانے گلے ملنے سے اجتناب کریں ہمارے پڑوسی ملک میں غیر ضروری اکٹھ اور لاپرواہی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر 4 لاکھ کے قریب کرونا کے مریض ہسپتال میں آرہے ہیں اور ان مریضوں کی تعداد کا 9 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

خدارا احتیاط کریں سماجی فاصلہ رکھیں ماسک لگائیں غیرضروری سفر سے اجتناب کریں بازاروں میں رش سے بچیں دوکاندار ایس اؤ پیز پر مکمل عمل درآمد کروائیں اور انسانیت کو بچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں