71

ساہیوال: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔

اس موقع پرسول جج اعجاز احمد اورسپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی ہمراہ تھے۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 02 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، ہسپتال اور کچن اسیران کا دورہ کیا اور صفائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔

اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر ایڈیشنل سیشن جج نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے بہترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں