55

پاکپتن: ریسکیو اہلکار کرونا SOP’s پر سختی سے عمل کریں اس لحاظ سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (علی مجتبی سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکار کرونا SOP’s پر سختی سے عمل کریں اس لحاظ سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

اجلاس میں ایمرجنسی آفیسرعبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر مہدی حسن ظفراسٹیشن کوارڈنیٹر راشد خلجی و دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 فرنٹ لائن کے طور پر کام کر رہی ہے حالیہ کرونا کی لہر کے تناظر میں اہلکار حفاطتی تدابیر کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو1122پاکپتن کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 17536کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1075ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 1150 افراد متاثر ہوئے.

متاثرین میں سے166افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی 931 افراد کو ہسپتال منتقل جبکہ 53افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات میں 8،میڈیکل ایمرجنسیز میں 38 ڈوبنے کے واقعات میں 3 دیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوئے ایمرجینسیز میں 337ٹریفک حادثات556میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 12واقعات ڈوبنے کے 04 لڑائی جھگڑے گولی لگنے کے 43جبکہ 123دیگر ایمرجنسیز تھیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم7منٹ کو برقرار رکھا.

456 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکوبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کے طلباء دیگر نجی اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورسسزکروائے گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی گھر سے باہر نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں