47

ساہیوال: کروناوائرس کی تیسری لہرپہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے جس سے بچنے کیلئے ہمیں محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پرمن وعن عملدرآمد یقینی بناناہے۔ ڈاکٹرآصف کمال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمدکاشف اسلم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں صدرچوک میں سٹی ٹریفک پولیس نے کروناسے آگاہی کیلئے کیمپ منعقدکیا.

کیمپ میں سینئرٹریفک وارڈن ملک نذرفریدڈھکو، سینئرٹریفک وارڈن حامد علی اورٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو دوران سفرکروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیربتائیں انہوں نے بتایاکہ کروناوائرس کی تیسری لہرپہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے جس سے بچنے کیلئے ہمیں محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پرمن وعن عملدرآمد یقینی بناناہے۔

سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو کروناوباء سے محفوظ رکھنے کیلئے شاہراؤں پر ایس اوپیزپرعملدرآمد کرانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اورشہریوں میں کروناوائرس کے متعلق شعوراجاگرکرنے کیلئے آگاہی پمفلٹ، ہینڈسینیٹائزراورفیس ماسک بھی تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ فیس ماسک کااستعمال بہت ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ دیگرسفرکرنیوالے مسافروں کو بھی فیس ماسک کی پابندی کرائیں۔ بلاضرورت سفرکرنے سے اجتناب کریں کروناوائرس سے بچنے کاواحد حل احتیاط کرناہے اس لئے جتناہوسکے پرہیزکیاجائے۔ آخرپرآگاہی واک بھی کی گئی جس میں سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں