149

پاکپتن: نوجوان باڈی بلڈر ملک وسیم نے ڈویژن کے بعد مسٹرپنجاب کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا.

پاکپتن (رحمان ملک سے) نوجوان ملک وسیم نے ڈویژن کے بعد مسٹر پنجاب کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا.

لاہور میں منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ مقابلہ جات میں پاکپتن کے نوجوان ملک وسیم نے اسی کلوگرام کیٹیگری میں مسٹر پنجاب کا مقابلہ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا.

ملک وسیم نے اپنی کامیابی اپنے کوچ راناشہریار کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میری شبانہ روز محنت کے ساتھ ساتھ جہاں میرے والدین کی دعاوں کا ہاتھ ہے وہاں میرے کوچ رانا شہریار کی راہنمائی اور کوچنگ بھی شامل حال رہی اگر ان کی راہنمائی نا ملتی تو میں کبھی یہ مقام حاصل نا کرپاتا. میں اپنی محنت اور کوشش کوجاری رکھوں گا اور ان شاء اللہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی حاصل کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں