38

پاکپتن: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اپنے بھی ان پر برس پڑے. بانی رکن پی ٹی آئی علی خان سوات کی دھواں دار پریس کانفرنس.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) اپوزیشن نے تو بولنا ہی تھا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اپنے بھی ان پر برس پڑے.

پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماء علی خان سوات نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی خان سوات نے کہا کہ جن لوگوں کا ہم نے احتساب کرنا تھا ان کو وزیر مشیر بنا کے رکھ دیا، آٹا، پٹرول، گندم، چینی سمیت تمام تر سکینڈل کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے. وہ پیسے کے عاشق ہیں پی ٹی آئی راہنما عمران خان نے2010 میں ہی جلد حکومت کرنے کی خوشخبری دے دی تھی کہ جنرل پاشا سے ڈیل ہو گئی ہے اب حکومت ہماری ہوگی، عمران خان نے 13 کے الیکشن میں تمام تر ٹکٹ بیچے،اور سرمایہ داروں کو دیے حکومت کرنے والوں کا آج اشارہ ہو جائے تو کل عمران خان کی حکومت نہیں ہوگی.

علی خان سوات نے کہا کہ تحریک انصاف کا آ غاز میرے گھر سے ہوا تھا میں پہلا کور کمیٹی کا ممبر اور بانی کارکن ہوں آج جتنے بھی درینہ اور بانی کارکنان ہیں یا وہ پارٹی سے نکل چکے ہیں یا پچھلی صفوں میں بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی نظریاتی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں