41

ساہیوال: مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ، شعراء اور ادبا کی کتابوں پر مختلف ایوارڈ دیے گئے-

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ، ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے شعراء اور ادبا کی کتابوں پر مختلف ایوارڈ دیے گئے-

تقریب کے مہمان خصوصی احمد خاور شہزاد ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈویژن تھے- سر پرست اعلیٰ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ حاجی پیر سید احسان الحق ادریس نے صدارت کی جبکہ میزبانی کے فرائض صدر مہکاں پنجابی ادبی ڈاکٹر مشتاق عادل کاٹھیا نے اداکئے- تقریب میں راجا جہانگیر قمر کی کتاب ”اج آکھاں اماں حوا نوں” کو پنجابی غزل کا ایوارڈ دیا گیا-

محبوب عالم طارق کی کتاب ”ادب شوق” اور بابا اشفاق حسین خاکی سائیں کی کتب ”باوا مٹی دا” کو بھی ایوارڈ دیئے گئے-ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگر کتب میں شاہ محمد شاہو فریدی کی کتاب ”گونگے بولدے” اور شاکر جتوئی کی کتاب ”اڈیک” شامل تھیں- پنجابی سیوک کا ایوارڈ شاکر جتوئی اور بہترین جرنلسٹ 2020 کا ایوارڈ براڈ کاسٹر ملک دلاور سلطان ڈھکو کو دیا گیا- ایوارڈ حاصل کرنے والے شعراء و ادبا نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کا شکریہ اداکیا-

تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی احمد خاور شہزاد اور صدر تقریب پیر حاجی احسان الحق ادریس کو اعزازی شیلڈیں بھی پیش کی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں