164

پاکپتن: پاکپتن کے نوجوان ملک وسیم نے میدان مار لیا. ڈویژنل مقابلہ جات تن سازی میں 81 کلوگرام کیٹیگری میں نمبر1 کا اعزاز اپنے نام کیا.

پاکپتن (علی مجتبی سے) پاکپتن کے نوجوان ملک وسیم نے میدان مار لیا. ڈویژنل مقابلہ جات تن سازی میں 81 کلوگرام کیٹیگری میں نمبر1 کا اعزاز اپنے نام کیا.

گذشتہ روز میرین تھیٹر ساہیوال میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بھر سے درجنوں نوجوانوں نے حصہ لیا. ان مقابلہ جات میں 81 کلوگرام کیٹیگری میں پاکپتن کے نوجوان ملک وسیم نے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پہلا انعام اپنے نام کیا.

واضع رہے کہ گذشتہ دو دہائیوں میں پاکپتن کے نوجوان سرتوڑ کوشش کے باوجود یہ اعزاز نا جیت سکے تھے اور یہ ایک ناممکن کام لگتا تھا تاہم یہاں کے نوجوان ملک وسیم نے یہ اعزاز حاصل کرکے ناصرف اپنا بلکہ پورے ضلع پاکپتن کا نام بلند کردیا. ادارہ “بریلینٹ” ملک وسیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں