73

کوٹ مٹھن: ڈپٹی کمشنر راجن پور احمرنائیک کی دربار فرید کے معاملات پر ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے. عامر فرید کوریجہ.

کوٹ مٹھن (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کو صوبہ بدر کیا جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار پیر آف کوٹ مٹھن شریف، فرزند فرید خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ دربار فرید کوٹ مٹھن شریف کے معاملات پر ڈی سی راجن پور احمر نائیک کی ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں اگر جو ہرزہ سرائی ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کی ہے اگر وہ پبلک کر دیں تو سرائیکی وسیب میں حالات خراب ہو جائیں گے.

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ بات صرف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی وجہ سے ڈی سی راجن پور کی معطلی کے لئے وقت دے رہے ہیں نہیں تو ابھی تک جنوبی پنجاب کی اہم شاہراہیں بند کر چکے ہوتے انہوں نے کہا اگر ڈی سی راجن پور کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو جنوبی پنجاب کی تمام اہم شاہراہوں پر عاشقان فرید دھرنہ دینگے ڈی سی راجن پور کے خلاف عاشقان خواجہ غلام فریدکوٹ مٹھن سرائیکی وسیب (جنوبی پنجاب) کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں