49

ساہیوال: سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحصیل کونسل ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کا اہتمام سول سوسائٹی نے کیا تھا-

تقریب میں صوبائی وزیر اور مرحوم کے فرزند ملک نعمان احمد لنگڑیال، ڈپٹی کمشنر بابر بشیر، چیئر مین پی ایچ اے چوہدری علی شکور، ضلعی شکایات سیل کے انچارج شیخ محمد چوہان، سابق ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی، سید علمدار حسین شاہ، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، سابق چیئر مین پی ایچ اے حاجی احسان الحق ادریس،صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ جاوید محمود، چیئر مین اوور سیز پاکستانی کمیشن زاہد اقبال چوہدری اور سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری انوارالحق رامے، ملک فضل کریم ایڈوکیٹ، شیخ اعجاز احمد رضا، حاجی سہیل انصاری، حاجی احسان الحق فریدی، مہر مسعود فتیانہ ایڈوکیٹ، ایلڈر دلبر جانی، سید طمطراق حسین شاہ اور حق نواز سنگلہ کے علاوہ مرحوم کے دوستوں اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نعمان احمد لنگڑیال نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا اور کہا کہ علاقے کے عوام کی خدمت کا جو مشن ملک اقبال احمد لنگڑیال نے شروع کیا تھا اسے جاری رکھا جائے گا- ریفرنس میں مقررین نے ملک اقبال احمد لنگڑیال کی علاقے کے لئے سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اوران کی وفات کو ایک قومی نقصان قرار دیا- انہوں نے کہا کہ ملک اقبال احمد لنگڑیال کی وفات سے شرافت اور خدمت کی سیاست کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوا ہے جو دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے-

تقریب کے اختتام پر حاجی احسان الحق فریدی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کرائی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں