40

ساہیوال: آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ کے ضلعی مقابلوں کا انعقاد.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ کے ضلعی مقابلوں کا انعقاد ہوا.

7مختلف کیٹگریز میں نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا، مہمانان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے انعامات تقسیم کئے-

تفصیلات کے مطابق ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق 7مختلف کیٹگریز میں مقابلے ساہیوال میڈیکل کالج میں منعقد ہوئے- ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کے مطابق میوزک انسٹرومنٹ،گلوکاری، مشاعرہ، شاعری، کہانی نویسی، دستکاری اور شارٹ فلم میکنگ میں مقابلے منعقد ہوئے جن میں ضلع بھر سے 15سے35سال تک کے نوجوانوں نے حصہ لیا- نتائج کے مطابق شاعری کے مقابلوں میں کاشف حنیف نے سوم، جشن عباس نے دوم اور محمد اظہر الحق نے پہلی پوزیشن جبکہ کہانی نویسی میں فضہ احسان نے اول، عنزی خان نے دوم اور آمنہ ضیاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی-

اسی طرح آلات موسیقی بچانے میں شہزاد اقبال نے ڈھولک بجا کر پہلی، سلمان جابر اور اعظم شفیع نے ہارمونیم بجا کربالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گلوکاری کے مقابلوں میں محمد عثمان نے پہلی، محمد علی نے دوسری اور شہزاد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی-

ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کے مطابق تمام مقابلوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان 6 مارچ کو ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گے جس میں ضلع اوکاڑہ اورپاکپتن سے جیتنے والے بھی شریک ہونگے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں