39

پاکپتن: ڈرائیونگ لائسنس بغیر رشوت اور سفارش کے میرٹ پر جاری کئے جا رہے ہیں. محمد آصف زمان خان، ڈی ایس پی ٹریفک.

پاکپتن (نصراللہ جوئیہ سے) ڈرائیونگ لائسنس بغیر رشوت اور سفارش کے میرٹ پر جاری کئے جا رہے ہیں. تمام عملہ کی خود نگرانی کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک محمد آصف زمان خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ محمد منور بودلہ اور فرخ خان بھی موجود تھے. انہوں نے کہاکہ تمام ڈرائیونگ لائسنس میرٹ پر بنائے جا رہے ہیں. میرا لائسنس برانچ کا عملہ نہایت ایمان دار اور فرض شناس ہیں جو امید وار تمام ٹیسٹ پاس کر لیتا ہے اس کو ڈرائیونگ لائسنس بغیر رشوت اور سفارش کے جاری کر دیا جاتا ہے. ٹیسٹ سے فیل ہونیوالے امیدوار کو بالکل لائسنس جاری نہیں کیا جاتا چاہے وہ جتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو. میرے لئے تمام امیدوار برابر ہیں.

میں نے اپنے تمام عملے سے میٹنگ کی ہے اور تمام ملازمین کو ہدایت دی کہ اگر کوئی ملازم لاپرواہی کرتے ہوئے یا رشوت لینا ثابت ہو گئی تو وہ اپنے آپ کو نوکری سے فارغ سمجھے کرپٹ ملازم کیلئے میرے پاس کوئی جگہ نہیں میں خود ڈیوٹیوں کو چیک کرتا ہوں تاکہ شہر میں کسی جگہ بھی ٹریفک جام نہ ہو اور دربار پر حاضری دینے کےلئے آنیوالے زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو.

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ ٹریفک کا جام ہونا معمول کی بات ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں