57

ساہیوال: ساہیوال میڈیکل کالج اور الحاق شدہ ہسپتال کے ہاسٹلز کی افتتاح تقریب

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میڈیکل کالج اور الحاق شدہ ہسپتال کے ہاسٹلز کی افتتاح تقریب، ہاسٹلز کے نام افتخار ہال، میڈم شہناز اشفاق، کمال ہال، سیدہ فاطمہ ہال اور طارق عزیز ہال رکھے گئے. تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شہناز اشفاق اور پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی تھے-

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج اور الحاق شدہ ہسپتال کے ہاسٹلز کی افتتاح تقریب منعقد ہوئی جس میں ہاسٹلز کے نام افتخار ہال،میڈیم شہباز اشفاق،کمال ہال،سیدہ فاطمہ ہال اور طارق عزیز ہال رکھے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شہباز اشفاق اور پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی تھے-

تقریب سے سابقہ وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شہناز اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے ہوسٹلز کے نام ان ڈاکٹرز کے نام پر رکھنا جنہوں نے شعبہ طب میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں- ان ناموں کی وجہ سے طالبعلموں میں شعبہ سے وابستگی بڑھے گی اور وہ انہی ڈاکٹرز کی طرح اپنا نا م بنانے کے جذبے کو تقویت ملے گی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے، ہم آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تا کہ طلبا و طالبات میں شعبہ طب سے وابستگی بڑھتی رہے اور وہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں-

تقریب میں ڈاکٹر اختر محمود،ڈاکٹر ہارون الرحمن،ڈاکٹر زاہد ستار،ڈاکٹر صفیہ اظہار،ڈاکٹر شاہد سعید،ڈاکٹر ریئس احمد لیل،ڈاکٹر حمیرا رحمن،ڈاکٹر شیراز اکبر،ڈاکٹر مریم شہزاد اور ڈاکٹر جویریہ بھی اس موقع پر موجود تھیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں