46

ساہیوال: ساہیوال میڈیکل کالج اورٹیچنگ ہسپتال میں سپیشلائیزیشن کے لئے نئے آنے والے ڈاکٹرز کی رہنمائی سے متعلق ورکشاپ اور سمپوژیم کا انعقاد-

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میڈیکل کالج اورٹیچنگ ہسپتال میں سپیشلائیزیشن کے لئے نئے آنے والے ڈاکٹرز کی رہنمائی سے متعلق ایک ورکشاپ اور سمپوژیم کا انعقاد کیا گیا-

پروفیسر ڈاکٹر زاہد ستارنے خطاب میں پیشلائیزیشن کے لئے نئے آنے والے ڈاکٹرز کو موجودہ حالات، پیش آمدہ امکانات اور خدشات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جبکہ معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ اظہار نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران باہمی تعلقات و عملی تعاون کی تدابیر سے متعلق طلبہ و طالبات کو آگاہی دی۔ شعبہ تحقیق و ریسرچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم نے مریضوں کے علاج کے دوران ان کی کونسلنگ پر زور دیا-

پرنسپل میڈیکل کالج ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو اعلی درجے کی اخلاقیات، صبروتحمل اور ایثاروقربانی کے احساسات اور جذبات سے سرشار ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں