94

پاکپتن: کورونا ویکسینیشن کا آغاز۔

پاکپتن (علی مجتبی سے) پاکپتن میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا جارہا ھے.

حکومت پنجاب کی ہدایات پر 10 مارچ سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اڈلٹ ویکسینیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد کی زیر نگرانی کورونا ویکسینیشن کے لیے ضلع بھر میں 2 سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

جن میں سے ایک جناح پبلک لائبریری بالمقابل ڈی سی کیمپلکس پاکپتن جبکہ دوسرا سنٹر میونسپل کمیٹی ہال عارفوالہ میں قائم کیا جا چکا ہے۔

ویکسینیشن کا عمل قائم شدہ دونوں سنٹرز پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجےتک محکمہ ہیلتھ کی زیر نگرانی بلا تعطل جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کورونا ویکسینیشن کے لیے بنائے جانے والے دونوں سنٹرز کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

عوام سے التماس ہے کہ وہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ان سنٹرز میں ویکسینیشن کے لیے لائیں تاکہ انکو کورونا وائرس کے خطرات سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں