98

پاکپتن: ریسکیو 1122 کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پا کپتن (علی مجتبی سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) پاکپتن ڈاکٹرحتشام مظہر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے بروقت مدد اور بروقت اطلاع سے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ کارگردگی کے جائزہ اجلاس میں کیا اجلاس میں ایمرجنسی آفیسرعبد القیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر مہدی حسن اسٹیشن کوآرڈنیٹرراشد خلجی دیگر ایڈمن سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریف کیا گیا کہ کنٹرول روم ریسکیو1122 پاکپتن کو 15862 کالز موصول ہوئیں جن میں 944 ایمرجنسی کالز تھیں ریسکیو 1122پاکپتن نے اوسط ریسپا نس ٹائم سات منٹ کو برقرار رکھتے ہوئے944ریسکیو آپریشنز میں 1007متاثرین کو ریسکیو کیا متاثرین میں 160 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی جبکہ 813کو ہسپتال منتقل کیا گیا 34افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جن میں 5روڈ ٹریفک حادثات میں 26 میڈیکل ایمرجنسیز میں 2ڈوبنے کے واقعہ میں 1دیگر ایمرجنسیز میں جاں بحق ہوئے کنٹرول روم ڈیٹا کے مطابق فروری میں ریسکیو 1122پاکپتن نے294روڈ ٹریفک حادثات 511میڈیکل ایمرجینسیز 6آگ لگنے کے واقعات 21جرائم کے واقعات سلنڈر بلاسٹ کا ایک واقعہ ڈوبنے کا 2 واقعات میں ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو سروسز فراہم کیں.

میٹنگ کے اختتام پر ڈاکٹر احتشام مظہرنے ضلع بھر کے شہریوں کو بلا تفریق رنگ و نسل و عقیدہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ایمرجنسی کئیر کا بنیادی حق فراہم کرنے پر تمام سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہاکہ ا س سلسلہ میں شہری بھی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اداروں کیساتھ تعاون کریں تو وہ دن دور نہیں جب ہم ایک محفوظ معاشر ے کے قیام کو عملی جامہ پہنا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں