73

بہاولنگر: پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی ضلعی تنظیم کی تقریب حلف وفاداری، ڈاکٹر محمد رمضان عباسی ضلعی صدر منتخب.

بہاولنگر (شاہد علی چشتی سے) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی ضلعی باڈی بہاولنگر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقادکیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ اور مہمانانِ اعزازڈاکٹر عبدالرحمٰن ناصر، ڈاکٹر شاہد چشتی اور محمد احمد ساجد تھے۔ اس موقع پر مقررین نے پی ایس اے کی خدمات اور تاریخ کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن سید یاسر حسین جعفری، نواب بہادر یار جنگ اور قائد اعظم کا لگایا ہوا پوداہے جو اب تناور درخت بن چکا ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ نے کہا کہ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن سماجی خدمت کرنے والی ملک گیر تنظیم ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد قائدا عظم نے 1930 میں رکھی تاکہ برصغیر کے نوجوانوں میں سماجی خدمت کا جذبہ پیداکیا جاسکے۔ قیامِ پاکستان کے بعد زلزلہ، سیلاب، امن اور جنگ ہر صورتحال میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے نوجوانوں نے پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن ناصر اور ضلعی صدر ڈاکٹر محمد رمضان عباسی نے کہا کہ موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر تیار کرنے کے لیے ڈیجیٹل پی ایس اے کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ مرکزی صدر پی ایس اے سید عمار حسین جعفری کی ولولہ انگیز قیادت میں نوجوان ٹوارزم کے فروغ، انسداد منشیات اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے ذریعے ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

تقریب میں نومنتخب عہدیداروں میں ضلعی باڈی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر راؤ خالد جاوید، چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری، پروفیسر اشرف زاہد علوی، ڈاکٹر فضل الدین عمر عباسی، محمد پرویز عباسی، ممبران کمیٹی میں ضلعی صدر ڈاکٹر محمد رمضان عباسی، سینئر نائب صدر چوہدری محمد مبشر، نائب صدر ڈاکٹر ذیشان احمد، جنرل سیکرٹری عبدالوحید، جوائنٹ سیکرٹری سید شگفتہ نواز، فنانس سیکرٹری سردار عامر مشتاق، سیکرٹری نشرواشاعت محمد اعجاز خان، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی میں ایمن شہزاد، محمد بلال سہو، محمد ارسلان عباسی، محمد احمد جوئیہ، غلام علی جوئیہ، محمد اجمل خان، محمد رفیق بھٹی، جنید اسماعیل اور ڈاکٹر مبین بلوچ کے علاوہ سن شائن کے عہدیداروں اور مختلف مکاتبِ فکر سے عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں