53

پاکپتن: مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مہنگائی بے روز گاری کے خلاف احتجاجی ریلی.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مہنگائی بے روز گاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی.

ریلی کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) خان امتیاز علی خان جنرل سیکرٹری عاطل منے خان، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ساہیوال ڈویژن رانا اسد مسعود جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ علی احمد اسد نے کی ریلی میں میاں ریاض کلیاء ملک عمران اعوان، رانا طاہر شعبان سمیت درجنوں کارکن نے شرکت کی ریلی مسلم لیگ (ن) آفس سے شروع ہوئی اور پریس کلب پاکپتن پر اختتام پزیر ہوئی.

ریلی سے خطاب کرتے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ساہیوال ڈویژن رانا اسد مسعود نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی کو شدید متاثر کیا ہے آج ہر طبقہ کاا فردپریشان ہے انہوں نے کہا کہ آٹا، پٹرول، گندم، چینی سمیت تمام تر سکینڈل کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں