40

ساہیوال: وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام پرعمل پیراہے. حیدر بھٹی.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنماء حیدربھٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام پرعمل پیراہے.

انہوں نے مذید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اورپارکوں کی تزئین آرائش پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس امرکااظہارانہوں نے یہاں فریدٹاؤن میں گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول سے ملحقہ پارک اورجامع مسجد شہداء کے گراؤنڈ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سابق وفاقی وزیرنوریزشکور،سابقہ ایم پی اے حاجی شیخ محمدچوہان،چیئرمین پی ایچ اے علی شکوراوروائس چیئرمین پی ایچ اے میاں عمیرسمیت پی ایچ اے کے متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ملکی وقومی سلامتی کیلئے حاجی شیخ محمدچوہان نے خصوصی دعاکرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں