49

ساہیوال: ساہیوال میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل مکمل، نئے غیر سرکاری ممبران کا نوٹیفیکیشن جاری.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے ساہیوال میڈیکل کالج کے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کے غیر سرکاری، نئے ارکان کی تقرری کر دی ہے.

جس کے بعد بورڈ کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے- نئے ارکان میں کالج کے سابق پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق،معروف فزیشن ڈاکٹر خاور سعید، ماہر تعلیم مسز سعادت منیر، کامسیٹ یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نبیلہ خان اور معروف معیشت دان عبدالرشید شامل ہیں-

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے نئے نامزد ہونے والے ارکان کو مبارکباد دی اور انہیں کالج کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں