38

ساہیوال: “ہیلمٹ وبیک ویومررمہم” صدر چوک میں کیمپ کا انعقاد،

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کے احکامات پرجاری “ہیلمٹ وبیک ویومررمہم” کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کے زیراہتمام صدرچوک ساہیوال میں ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کاانعقاد.

کیمپ میں اٹلس ہنڈاکے باہمی اشتراک سے لائسنس یافتہ شہریوں میں بذریعہ قرعہ اندازی ہیلمٹ، سائیڈویومرر، ماسک اورٹریفک قوانین آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں ان کی ایجوکیشن ٹیم اوراٹلس ہنڈاکے روڈسیفٹی منیجرمحمدعثمان افضل، منیجرساہیوال شفقت عباس اوربراڈکاسٹرملک دلاورسلطان ڈھکونے شہریوں میں ہیلمٹ‘سائیڈویومرر ‘پنسلیں‘ آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اورسائیڈویومررکی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کافیلڈسٹاف خصوصاََ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم موٹرسائیکل سواروں کو روک کر انہیں ہیلمٹ اورسائیڈویومررکی افادیت اور نقصانات سے آگاہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل سوارکیلئے ہیلمٹ‘ سائیڈویومرروغیرہ استعمال کرناقانوناََ لازم ہے اس موقع پرانہوں نے ہیلمٹ وصول کرنیوالے شہریوں کو اس کے بہتراستعمال کی ہدایت کی۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی کیمپ کے انعقاد کوسراہااورٹریفک قوانین پرپابندی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل ٹریفک قوانین آگاہی واک کااہتمام بھی کیاگیا جس میں مختلف تنظیموں اورشہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں