266

پاکپتن: بحری جنگی مشقوں نے دشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں. حکیم لطف اللہ

پاکپتن (علی مجتبی سے) بحری جنگی مشقوں نے دشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں، بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش ناکامی سے دوچار ہوئی ہے، کرونا وائرس وباء کی موجودگی میں اتنی کثیر تعداد میں ممالک کی شرکت یقیناً پاک فوج اور بحریہ کا بڑا کارنامہ ہے. چالیس ممالک کا پاکستانی افواج کے ساتھ مل کر فوجی مشقیں کرنا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ایک احسن اقدام ہے جس سے پاکستان اور اس کی فوج کا امیج دنیا بھر میں کھل کر سامنے آیا ہے ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے ایک پریس ریلیز میں کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج بالخصوص پاک بحریہ خراج تحسین کی مستحق ہے اور عالمی امن کے سفیر کے طور پر اپنی پہچان بنا چکی ہے۔ خطے میں پاک بحریہ کی جانب سے بحری جنگی مشقوں کے مسلسل انعقاد نے دشمن کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔ ان بحری مشقوں میں امریکا، چین، برطانیہ اور روس جیسی عالمی طاقتوں کی شرکت گیم چینجر ثابت ہوئی ہیں۔ ان مشقوں کی سبب سب سے بڑی خصوصیت گیارہ سال بعد روس اور نیٹو فورسز آپسی اختلاف کے باوجود پاکستان میں ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ مشقیں ہوئی ہیں جس سے پاکستان کے دشمنوں کی چولیں ہل گئیں ہیں۔ گزشتہ سال بحری قذاقوں کی وجہ سے عالمی معیشت کو 19 فیصد نقصان ہوا مشترکہ فوجی مشقوں سے عالمی تجارت کو تحفظ ملے گا۔

بحر ہند کی تجارت کا 90 فیصد مغربی روٹ پاکستان کے پانیوں سے گزرتا ہے اس وقت بحرہند موجودہ طاقت اور سیاست کا محور بن چکا ہے جو بحر ہند کو کنٹرول کرے گا وہی ایشیا پر غلبہ حاصل کرے گا پاکستان جس حکمت عملی سے آگے بڑھ رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان خطے کا چیمپئن ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں امریکہ اور روس کو بھی پاکستان قریب لانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے جس میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں