39

ساہیوال: حکومتی قوائد وضوابط ہوا، این او سی کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹیز کی تشہیر و پلاٹس کی خریدو فروخت جاری.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میں حکومتی قواعد و ضوابط مکمل ناکام، حتمی این او سی حاصل کئے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر، تعمیرات، پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے میں مصروف.

انتظامیہ خاموش، مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس نے کسی بھی کالونی مالک کو گرفتارنہ کیاہے. وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر بلڈنگ انسپکٹرزنے بعض کالونی مالکان کیخلاف مقدمات درج کرائے جنہیں پولیس نے گرفتارنہ کیاہے. کالونی مالکان مقدمات کے باوجودتشہیر، تعمیرات اورخریدوفروخت جاری رکھے ہوئے ہیں. لیکن ان کو مقدمات کے بعد کسی بھی قانونی کاروائی کاسامنا نہ ہے. یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ 100سے زائد مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس کسی ایک بھی کالونی مالک کوگرفتارنہ کرسکی ہے.

ذرائع کے مطابق مقامی تھانوں کے بعض تفتیشی افسروں نے پیسے لیکرملزموں کو ضمانتیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جبکہ بہت سے کالونی مالکان کیخلاف بلڈنگ انسپکٹرزنے معمولی دفعات لگاکرمقدمات درج کرائے ہیں. عوامی سماجی حلقوں نے کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں