46

پاکپتن: مون سون سے قبل نکاسی آب کے انتظامات مکمل کئے جائیں اور مکمل منصوبہ بندی کی جائے، ڈاکٹر جمیل الرحمن.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) مون سون سے قبل نکاسی آب کے انتظامات مکمل کئے جائیں اور مکمل منصوبہ بندی کی جائے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جمیل الرحمن نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ پاکپتن اربن کی آ بادی 5یونین کونسل میں مشتمل ہے اور پاکپتن کو 5سیکٹر میں ہی تقسیم کیا جائے اگر مزید اضافی آبادیاں شامل کر لی گئیں ہیں تو اس کو بھی ان 5سیکٹر میں تقسیم کر دینا چایئے اور 5سیکٹر کے علیحدہ علیحدہ انچارج ہونا چایئے جس کو براہ راست چیف آ فیسر بلدیہ مانیٹر کریں اور اس تمام صفائی اور سیوریج کی نکاسی کو بہتر بنانے کی نگرانی ڈی سی پاکپتن خو دکریں.

اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جمیل الرحمن نے کہا کہ مون سون کا انتظار کئے بغیر آج سے ہی یومیہ کی بنیاد پر نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات شروع کر دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تاجر میڈیا سول سوسائٹی کو بھی ساتھ ملائیں اور لوگوں میں شعور بھی اجاگر کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں