50

پاکپتن: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا انعقاد.

پاکپتن (علی مجتبی سے) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن میں ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا گیا.

درس قرآن جماعت اسلام کے دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان وعہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی. طیب محمود بلوچ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ساہیوال نے درس دیا. انہوں نے قرآن پاک کے مختلف پہلووں اور اللہ کے اپنے بندے کے لیے احکامات پر روشنی ڈالی.

شرکاء نے درس قرآن کو آج کے دور کے حوالہ سے بہت اہمیت کا حامل قرار دیا اور آئیندہ بھی بھر پور شرکت کرنے اور مذید دوستوں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دینے کا اعادہ کیا کیونکہ نفسا نفسی کے اس دور میں قرآن کی حقیقی روح کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کامیابی اور امن و امان وترقی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں