40

پاکپتن: پٹرولنگ پولیس کا کریک ڈاون، بھاری مقدار میں شراب برآمد.

پاکپتن (علی مجتبی سے) پٹرولنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن پٹرولنگ چیک پوسٹ پل جالب پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر اورایس پی پٹرولنگ ہائے وے پولیس ہمانصیب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس ملک محمد رفیق کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ پل جالب کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر طلعت سلیم نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 79 ڈی کے قریب ملزمان محمد یوسف اور محمد ریاض وغیرہ کو مشکوک جان کر گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ڈلوریام میں مقدمہ درج کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں