31

پاکپتن: تعلیمی شعبہ کی ترقی ہی کسی معاشرہ کی حقیقی ترقی ہوتی ہے. راو عظمت اللہ خاں.

پاکپتن (علی مجتبی سے) العظمت ایجوکیشنل کمپلیکس گلشن فرید کالونی کارخانہ روڑ کے چیئر مین مرکزی میلاد کمیٹی کے چیف آ رگنائزر راؤ عظمت اللہ خاں نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ کی ترقی ہی کسی معاشرہ کی حقیقی ترقی ہوتی ہے.

انہوں نے مذید کہا کہ تعلیم کے میدان میں حاصل کی گئیں کامیابیاں زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہیں. عصر حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی سے عبارت ہے ہمیں اپنے طالبعلموں کو جدید علوم پڑھانا ہیں، تاکہ وہ بدلتی دنیا کے تقاضوں سے نبر د آزما ہو سکیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا ہمارا ادارہ، قران و حدیث کیساتھ سائنس ٹیکنالوجی کے علم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے اور جدید علوم تک رسائی کیلئے اساتذہ بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی افراد میں احساس و شعور اجاگر ہوتا ہے علم ایک ایسا زیور ہے جو کسی کی میراث نہیں محروم طبقات کو خط غربت سے نکالنا فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں