67

پاکپتن: دنیا بھر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کر لیا. حکیم لطف اللہ

پاکپتن (پیر علی مجتبی سے) دنیا بھر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کر لیا. پاک فوج نے عالمی رینکنگ میں دنیا کی دسویں طاقت ور ترین فوج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا. پاک فوج مالی وسائل میں کمی کے باوجود صلاحیتوں اور کارکردگی میں دنیا کی ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہو گئی ہے بحیثیت ایک ادارہ پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے ایک پریس ریلیز میں کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی رینکنگ کرتے وقت رینکنگ کے پچاس بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے اس اعزاز میں کمال کی بات یہ کہ دیگر ممالک کی رینکنگ جہاں اور جیسے تھی صرف ترقی کرنے کا اعزاز پاک فوج کے حصہ میں آیا۔

پاکستان کی آبادی 22 کروڑ جبکہ فوج کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار ہے آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے ہم پاکستانیوں کو اپنی پاک فوج پر فخر ہے پاک فوج کی ایجنسی آئی ایس آئی دنیا بھر میں بہترین ایجنسی کے طور پر تسلیم کی جا چکی ہے کچھ بدبخت عناصر جو پاک فوج کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہیں پاک فوج کو جو دنیا بھر میں عزت ملی یہ انکے منہ پر طمانچہ ہے پاک فوج نے دہشتگردی سمیت اپنی سرحدوں کے اندر اور باہر جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہم بجا طور پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج ہماری سلامتی کی علامت ہے اور وطن عزیز کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اس وقت دنیا میں ہم جس وقار کے ساتھ کھڑے ہیں اس کے پیچھے پاک فوج کی قربانیاں اور شہیدوں کا لہو ہے جس سے ہماری سرزمین رنگین ہے پاک فوج کا دفاع ناقابل تسخیر ہے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

مقامی سطح پر تیار کیے گئے جے۔ایف17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت اور گزشتہ تین دہائیوں سے پاک فوج دہشت گردی کی جنگ میں بر سر پیکار ہے جس وجہ سے صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں