64

ساہیوال: میونسپل کارپوریشن ساہیوال ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے. فرمائش علی چوھدری

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) میونسپل کارپوریشن ساہیوال ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے.

غیر قانونی تعمیرات پر کچا پکا نور شاہ روڈ،چک نمبر85/6-Rمیں متعدد عمارات اور بغیر اجازت پلاٹ فروخت کرنے والی 4ہاؤسنگ کالونیز کو سیل کیا گیا۔ یہ بات چیف میٹرپولیٹن آفیسر فرمائش علی چوہدری اور میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ محمد جاوید انور نے جاری کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ کمشنر ساہیوال و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نادر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اورکچا پکا نور شاہ روڈمیں کارروائیاں کرتے ہوئے 6دوکانوں کو سیل کر دیا –

انہوں نے مزیدبتایا کہ بغیر اجازت پلاٹ سیل کرنے والی 4ہاؤسنگ کالونیزالحرم سٹی اور جتالہ ایونیو اور چک نمبر 85/6-Rمیں اشرف گارڈن اور الشیخ بلاک کو سیل کر دیا گیا ہے اور عوام الناس کو خبردار کیاہے کہ ان کالونیووں میں پلاٹوں کی خریدو فروخت نہ کریں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے جہاز گراونڈ میں کارروائی کرتے ھوئے عارضی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں