56

پتوکی: ایل ڈی اے کا ایکشن 23ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج.

پتوکی ( تنویر اسلم خان سے ) پتوکی، پھول نگر، حبیب آباد اور گردو نواح میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا ایکشن 23ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے.

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ڈپٹی دائریکٹر زکی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے پتوکی، پھول نگر، حبیب آباد اور گردو نواح میں اتھارٹی سے منظور کروائے بغیر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف لئے گئے ایکشن کے دوران تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ایم پی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر ایونیو ہاؤسنگ سکیم پتوکی،اتحاد ہاؤسنگ سکیم بائی پاس پتوکی، لندن سٹی پتوکی، حمزہ ہاؤسنگ سکیم ناروکی روڈ اور شیراز ٹاؤن حبیب آباد سمیت تھانہ صدر پھول نگر اور تھانہ سٹی پھول نگر نے 23غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں.

ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان معصوم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر انھیں سہولتوں کے حوالے سے سبز باغ دیکھا کر پلاٹ فروخت کر رہے تھے جس پر یہ کاروائی کی گئی پولیس نے 23غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی گرفتاریوں کے لئے حکمتِ عملی تشکیل دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں