67

ساہیوال: ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال میں عصرحاضر کی تمام سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے. ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے کہاہے کہ ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال میں عصرحاضر کی تمام سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے.

ہمارے سکول کے تربیت یافتہ افراددوران ڈرائیونگ دیگرافرادکے حقوق کا خیال کرکے معاشرے کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن ساہیوال میں قائم ٹریفک پولیس ڈرائیو نگ ٹریننگ سکول کے نئے 43ویں بیج (موٹر سائیکل،موٹر کار) کے طلبا ء وطالبات سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر سکول انچارج فرید افتخار،انچارج لائسنس برانچ محسن لودھی،سکول سٹاف عبداللہ سلیم اوریٰسین انجم،ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹیم محمداکبراورمحمدشکیل بھی موجودتھے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے کہاکہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اپنی نوعیت کاپہلاسکول ہے جہاں ماہرانسٹرکٹرزکی زیرنگرانی بہترین ڈرائیورتیارکئے جارہے ہیں آپ کا سکول میں داخلہ بہترین فیصلہ ہے جوآپ کی زندگی بدل دے گاانہوں نے کہاکہ آپ اپنے انسٹرکٹرزکے لیکچراورہدایات کو تسلی سے سنیں اورانہیں اپنی کاپی پرنوٹ بھی کریں تاکہ یہ عملی زندگی میں آپ کے کام آئے گا.

انہوں نے مزیدکہاکہ سکول میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے طلبہ وطالبات کو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیاجاتاہے جوکہ حصول روزگارکیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے بہترین انعام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں