34

پاکپتن: تاجران کی دوکانوں پر شب خون نہیں مارنے دیں گے دوکانوں کی نیلامی غیر قانونی ہے، عرفان حیدر چغتائی

پاکپتن (نصراللہ رانا سے) تاجران کی دوکانوں پر شب خون نہیں مارنے دیں گے دوکانوں کی نیلامی غیر قانونی ہے سول سوسائٹی میڈیا تاجران اور سیاستدان اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ساہیوال روڑ نزد بس اسٹینڈ کے نائب صدر عرفان حیدر چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہاہمارے پاس 30/40سال سے دوکانیں ہیں ہم نے باقاعدہ نیلامی میں دوکانیں حاصل کی تھیں ہر ماہ باقاعدگی سے کرایہ ادا کر رہے ہیں ہر سال 10فیصد کرائے میں اضافہ بھی کیا جاتا ہے اسکے باوجود ہمیں کوئی نوٹس دیئے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر غیر قانونی طور پر ہماری دوکانوں کی نیلامی کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ تقریبا 200دوکانوں میں 1ہزار سے زائد خاندانوں کا روز گار وابستہ ہے انہوں نے کہا کی جسٹس آف پیس (عدلیہ) نے حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ہمیں حکم امتناعی مل گیا ہے ہماراساتھ دینے پر پریس کلب پاکپتن وکلاء برادری تاجران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیاانہوں نے کہا کہ ہمارے بچے بھوکے مارنے کی سازش کی جا رہی ہے ہم کسی صورت دوکانیں خالی کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں