81

پاکپتن: موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے. علی احمد اسد ضلعی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن

پاکپتن (رانا نصراللہ سے) مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر علی احمد اسد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جو مجھ پرجو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے.

عارفوالہ سے ممبر قومی اسمبلی اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ رانا ارادت شریف اورممبر قومی اسمبلی پاکپتن آرگنائزرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ساہیوال ڈویژن میاں احمد رضا خان مانیکا، سابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن محترمہ عامرہ خان، ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) امتیاز علی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) عاطل محمود منے خاں، ضلعی صدر ایم ایس ایف پیر معین چشتی اور تمام مسلم لیگی عہدیداران کے ساتھ مل کر ہمیشہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ پر عمل کرتے ہوئے ہر گلی یونین کونسل سطح پر مظبوط ونگ بنائیں گے اور پارٹی قائدین کی ہر کال پر ہمیشہ لبیک کہیں گے.

اس موقع پر سینئر رہنما ریاض کلیا۔ملک عمران اعوان اور ڈویژنل نائب صدر رانا اسد مسعود نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں