75

کشمیر یوں پر دنیا کا خطرناک ترین تشدد کیا جارہا ہے … (حکیم لطف اللہ)

تحریر: حکیم لطف اللہ

کشمیر یوں پر دنیا کا خطرناک ترین تشدد کیا جارہا ہے، 90 لاکھ کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 25 لاکھ سے زائد بھارتی شہریوں کو شناختی کارڈ دیے جا رہے ہیں انہیں مقبوضہ کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ویڈیو پیغام کے لیے یہاں کلک کریں

محبوبہ مفتی فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو قومی نظریہ کا ساتھ نہ دے کر ایک فاش غلطی کی ہے اور اپنے حقوق سے محروم ہو گئے ہیں ۔

کشمیری خون سے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ بھارتی مسلمان اس وقت ہندوستان میں انتہائی کسمپرسی اور اذیت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے مسلمانوں کو کرایہ کی دکان اور مکان دینا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے

برطانیہ میں بھی کشمیریوں کے حوالے سے نئی سوچ سامنے آئی ہے برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں فوجی تسلط، ریاستی دہشت گردی، اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بول اٹھے ان کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں،کشمیریوں پر پابندی ختم کی جائے کشمیر میں موجود لاک ڈاؤن عوام کے تحفظ کے لئے نہیں یہ جبری تسلط کی بدترین مثال ہے ، پانچ لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید کر رکھا ہے۔ ایک برطانوی وزیر اور دس اراکین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی بےبسی سے دنیا کو خبردار کر دیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سنگین ترین ہوتی جا رہی ہے مگر مغربی میڈیا اس پر خاموش ہے رواں ہفتے کشمیر کی صورتحال کی بحث کے دوران برطانوی رکن پارلیمنٹ نے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کرایا جائے اور اقوام متحدہ اپنا امن مشن فوراً وہاں روانہ کرے۔

پاکستان مسئلہ کشمیر میں اہم فریق ہے اور کشمیریوں کے وکیل کا کردار ادا کر رہا ہے بھارت سے تین جنگ مسئلہ کشمیر پر ہی ہو چکی ہیں اور بھارتی جارحیت ایک اور جنگ کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔ بھارت روزانہ کی بنیاد پر ایل او سی پر فوجی جارحیت کر رہا ہے اگر پاکستان اس پر صبر تحمل نہ کر رہا ہوتا تو آج دو ارب کی دنیا کا یہ خطہ خاک اور خون کی لپیٹ میں ہوتا اقوام متحدہ ہوش کے ناخن لے دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں اور جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں اقوام متحدہ خاموش تماشائی نہ بنے۔ اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ اقوام عالم کے منہ پر انڈیا کا طمانچہ ہے۔

اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ بھارت اپنے جھوٹے اور من گھڑت دعوؤں سے اقوام عالم میں بے نقاب ہو رہا ہے۔ او آئی سی سے مسلم امہ میں کشمیر کے حوالے سے بیداری کی جھلک نظر آئی ہے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منا رہا ہے پوری امت مسلمہ “میں کشمیر ہوں” کے نعرے سے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے در و دیوار ہل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں