127

میر پور خاص: فٹ پاتھوں اور راستوں پر سونے والے افراد میں کمبل اور رضائیوں کی تقسیم۔

میرپورخاص (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی خاص ھدائتوں پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر شاہدہ پروین جامڑو کے ہمراہ فٹ پاتھ راستوں گلیوں اور گھروں سے باہر سونے والے مرد عورتوں بچوں اور معزور افراد میں کمبل رزائیاں تقسیم کیں گئیں.

اس موقعی پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں راستوں پر سونے والے غریب افراد میں دن کے مختلف اوقات میں سردی سے بچانے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے. رات کے وقت میں تقسیم کرنے کا مقصد ضرورت مندوں تک سردی کا سامان پہچانا ہے انہوں نے بتایہ کہ راستوں پر سونے والے مستحق افراد کو شیلٹر دینے کے لیئے جھڈو میں ایک بلڈنگ بھی ہائیر کی گئی ہے جس میں راستوں پر سونے والے افراد کے سونے کا بندوبست کیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایہ کےضرورت کی بنیاد پر میرپورخاص ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوسرے تعلقوں میں بھی مستحق افراد کے لیئے شیلٹر قائم کیئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں ضرورت مند افراد کو سردی سے بچانے کے لیئے شیلٹر دیں اور مستحق افراد میں کمبل تقسیم کریں ۔

کمبل تقسیم کے موقعی پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں