84

پاکپتن: وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فیصلہ کن جنگ جاری رہے گی، احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) سانحہ اے پی ایس ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک فیصلہ کن جنگ جاری رہے گی سانحہ اے پی ایس کے شہد انے وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی ملک کے ان سپوتوں نے اپنی بہادری سے جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیئے بلند ہمتی و بہادری کی ایسی تابناک مثال تاریخ میں نہیں ملتی، ننھے شہدا نے لا زوال قربانی کے زریعے قوم کا سر فکر سے بلند کر دیا، ان کی اس عظیم قربانی کو تاریخ کے اواراق میں سنہری حروف سے ہمشیہ یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور علمائے اکرام نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یادمیں میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب سے خطاب کرتے جماعت اہلسنت ساہیوال ڈویژن کے آرگنائزر پیر غلام قطب الدین چشتی نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتو ں نے تک ارض پاک کو دولخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول نے قوم کو یکجا کر دیا ہے آرمی پبلک سکول کے ننھے شہدا نے اپنے لہو سے گلشن ملت کی آبیاری کی اور وطن عزیز کو زندگی بخشی، سانحہ آرمی پبلک سکول کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو کرب و غم میں مبتلاء کیا وہاں دہشت گردی کے خلاف یک جہتی، وحدت اور فکرو عمل کو بھی جنم دیا اتحاد بین المسلمین کے صدر معروف سکالر مفتی زاہد اسدی نے کہا کہ قوم شہدا کو ان کی بے مثال قربانی اور ان کے والدین کو صبر و استقامت پر سلام عقیدت پیش کر تی ہے انہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر قومی سوچ کا دھارا بدل دیا اور قوم میں یک جہتی کا ولولہ پیدا کیا جو دہشت گردی کی بد ترین لہر کے خلاف قومی مز اہمت کی علامت بن چکا ہے.

اتحاد بین المسلمین کے سر پرسست اعلیٰ معروف مذہبی سکالر مولانا سردار علی سردار نے کہا کہ دہشت گردوں نے سکول میں درندگی کی ایسی مثال قائم کی جس سے انسانیت بھی شرماء جائے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قیمت چکائی ہے ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں نے وطن عزیز کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں ان کو کسی صورت بھی رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا ہمیں اس دن کی مناسبت سے تجدد عہد کرنا ہے کہ ارض پاک کے ہر دشمن اور خون سے ہاتھ رنگنے والوں ا ور سہولت کاروں کیلئے جہنم بنا دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں