26

ساہیوال: مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و معاشرتی ترقی میں گرا ں قدر خدمات سر انجام دی ہیں، بابر بشیر.ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی ترقی اور استحکام ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور طبقات کے افراد میں بھائی چارہ اور رواداری کے قیام میں ھے تاکہ ہر شہری تحفظ کے احساس کے تحت دلجمعی سے ملک کی خدمت کرسکے – ملک کی مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و معاشرتی ترقی خصوصا صحت اور تعلیم کے شعبوں میں گرا ں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جو قابل ستائش ہیں -یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے گاسپل مشن کی 44ویں سالگرہ پر گاسپل چرچ میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تقریب میں آر پی او طارق قریشی اور بشپ ابراہام عظیم ڈینئل کے علاوہ چرچزکے پادریوں اور مسیحی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی -انہوں نے اپنے خطاب میں ساہیوال میں بسنے والے مسیحی برادری کی مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کو در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی -انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 4کروڑ روپے کی رقم سے چرچز کی تزئین و آرائش اور مسیحی کالونیوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں -اس سے پہلے بشپ ابراہام عظیم ڈنیئل نے مسیحی برادری کے ملک کی ترقی میں کردار پر روشنی ڈالی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں