28

پاکپتن: حکومت کے خلاف تحریک اپنے آغاز سے ہی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، رانا زاہد حسین سابق ایم این اے

پاکپتن (رانا صفدر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں فخر زمان جموں کی جانب سے مسلم لیگی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. جس میں سابق ایم این اے رانا زاہد حسین، پیر وقاص احمد، پیر عباس چشتی، چوہدری غلام بنی، محمد طاہر ڈھڈی، نوجوان صحافی راشد حسین کلاسڑا نے شرکت کی.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

عشائیہ میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرمسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے رانا زاہد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری اور دیگر اپوزیشن لیڈران کے خلاف نیب گردی اور نوٹس اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پرباقاعدہ حملہ ہے حکومت کے خلاف تحریک اپنے آغاز سے ہی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے(ن) لیگی کارکن حوصلے بلند رکھیں اور جدو جہد کیلئے تیار ہو جائیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں فخر زمان جموں نے کہا کہ شہباز شریف نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ، پرویز مشرف، جہانگیر ترین، علیمہ باجی کوگرفتار کیا جائے ان مافیا کو مکمل حکومتی تحفظ حاصل ہے اور نیب نیازی گٹھ جوڑکے نتیجے میں بے گناہ اپوزیشن راہنماؤں کو بد ترین انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں