65

پاکپتن: اساتذہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں معیار تعلیم کے لئے اساتذہ کی خدمات قابل تحسین ہیں، راؤ عظمت اللہ خان

پاکپتن (نصراللہ جوئیہ سے) جمعیت علماء پاکستان ساہیوال ڈویژن کے صدر راؤ عظمت اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عالمی یوم اساتذہ منایا جا رہاہے.

اساتذہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں معیار تعلیم کے لئے اساتذہ کی خدمات قابل تحسین ہیں معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے پوری دنیا میں اساتذہ کو خاص مقام دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان میں سنجیدہ حلقے اساتذہ کو عزت مقام دیتے ہیں جمعیت علماء پاکستان ساہیوال ڈویژن کے صدر راؤ عظمت اللہ خان نے کہا کہ اسلام میں اساتذہ کے حقوق بڑھ چرھ کر بیان کئے ہیں ایک استاد کا اپنے طالب علم پر ادب سکھانے تعلیم دینے اور اچھا انسان بنانے سے بڑھ کر کوئی احسان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تعلیم و تربیت کا موجد استاد ہوتا ہے جو فرد کا کردار بہتر کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں