96

پاکپتن: میپکو کی نجکاری کیخلاف میپکو ملازمین کا احتجاج

پاکپتن (وقارفرید جگنو سے) میپکو کی نجکاری کیخلاف میپکو ملازمین کا احتجاج، مظاہرین نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے میپکو کمپلیکس میں احتجاجی دھرنا دے دیا.

تفصیلات کے مطابق میپکو کی نجکاری کے فیصلے کیخلاف ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی احتجاج کی قیادت میپکو یونین کے زونل چیئرمین محمد احمد موہل نے کی مظاہرین نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے کمپلیکس میں دھرنا دے دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نجکاری کے فیصلے کو واپس لے مظاہرین نے فیصلہ واپس نہ لینے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا دفاتر کی تالہ بندی کے باعث مسائل کے حل کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں