26

پاکپتن: بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پیر رحمت علی چشتی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) متوقع الیکشن کی تمام تیاریاں جاری ہیں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ان خیالات کا اظہار شہر فرید پاکپتن کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پیر رحمت علی چشتی نے محلہ لیاقت آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تقریب کا اہتمام معروف سماجی رہنما محلہ لیاقت آ باد کے ہر دل عزیز قمر اللہ دتہ نے کیا تھا جب کہ تقریب کے آ رگنائزر ملک مبارک علی، ملک محمد اکرم تھے پیر رحمت چشتی نے کہا کہ اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر گزار ہوں سیاست میں آنے کے پیچھے کسی قسم کا لالچ پوشیدہ نہیں ہے. سیاست کا مقصد شہر فرید پاکپتن کو محرومیوں سے نکال کر ماڈل شہروں کی فہرست میں شامل کرنا ہے. متوقع الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں شروع کر دی ہیں. الحمداللہ بہت سے دھڑوں اور برادریوں کو اعتماد میں لیکر سیاست کا اعلان کیا ہے. الیکشن میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیاب ہوکر پاکپتن کی معیشت کی مضبوطی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں