25

پاکپتن: جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی محکمہ پوسٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. محمد فاروق سینیئر پوسٹ آفیسر

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پوسٹ آفس میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر سینئر پوسٹ آفسر محمد فاروق ڈپٹی سینئر پوسٹ آفیسر باؤ نذر فرید، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، علی عرفان زیدی، محمد آصف، خاتون پوسٹ آفیسر شازیہ شاہین،غلام فرید، محمدامتیاز، محمد ممتاز، سرفراز احمد، ریحان خان، راشداوور سیئر، محمد شفیق، حفیظ الدین، رضوان خان، سلمان خان، محسن خان، حاجی محتار، محمد طیب، عابد محمود، مظہر فرید،سیکرٹری اطلاعات حیدر علی شہزادبھی موجود تھے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تقریب سے خطاب کرتے سینئر پوسٹ آفسر محمد فاروق نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی محکمہ پوسٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انتہائی قلیل فنڈز ہونے کے باوجود محکمہ پوسٹ عوامی خدمت کے لئے کوششاں ہے محکمہ پوسٹ تاریخی ادارہ ہے جس نے فاصلوں کو کم کیا ڈپٹی سینئر پوسٹ آفیسر باؤ نذر فریدنے کہا کہ محکمہ ڈاک نے بہت سارے نئے پروگرام متعارف کروائے ہیں جس کی وجہ سے عوامی فوائد میں اضافہ ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں