24

ساہیوال: تحصیل کونسل ساہیوال نے 7ملازمین کو مستقل تقرری کے آڈرز جاری کر دیئے

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کے احکامات پر تحصیل کونسل ساہیوال نے 7ملازمین کو مستقل تقرری کے آڈرز جاری کر دیئے ہیں-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

درجہ چہارم کے یہ افراد 17-A رول کے تحت کنٹرکٹ پر کام کر رہے تھے-ت قرر نامے دینے کی خصوصی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر تحصیل کونسل نجف علی نے بھی شرکت کی- تقرر نامے حاصل کرنے والوں میں شہزاد احمد بیلدار، ذیشان ندیم بیلدار، مظہر عباس نائب قاصد، وارث علی نائب قاصد، علی رضا ڈرائیور، محمد عمران فریدی چوکیدار اور محمد عثمان میٹ شامل ہیں- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل بابر بشیر نے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ان کا حق دلانا اور انہیں قواعد کے مطابق سہولیات فراہم کرنا کارکردگی میں اضافے کے لئے انتہائی ضروری ہے اور امید ہے کہ یہ ملازمین زیادہ دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کریں گے-

اس موقع پر مستقل ہونے والے ملازمین نے انہیں بر وقت حق دینے پر ڈپٹی کمشنر بابر بشیر اور چیف آفیسر نجف علی کا شکریہ ادا کیا- واضح رہے کہ انہیں مستقل کرنے کے آرڈرز تحصیل کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے احکامات کے تحت جاری کئے گئے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں