83

پاکپتن: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن.پانچ خطرناک ڈاکو گرفتار.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) ڈی پی او پاکپتن نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن.

تھانہ صدر پولیس نے چوری ڈکیتی کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب پانچ خطرناک ڈاکو گرفتار کرلیے. ملزمان کے قبضہ سے 2 رائفلوں سمیت جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا. ایس ایچ او تھانہ صدر رائے خضر حیات نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب پانچ خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے دو رائفلیں، تین پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی. انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پولیس کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں انتہائی مطلوب تین تھے. ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں