45

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق خبریں،جے یو آئی کی پیمرا کو درخواست

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق غلط اور گمراہ کن خبریں چلانے پر جمیعت علمائے اسلام نے سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جن ٹی وی چینلز پر یہ خبریں چلائی گئیں ان کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کے بعد جے یو آئی نے اب پیمرا(پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) سے رجوع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس مقصد کے لیے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری‘ شاہدہ اختر علی‘ مفتی ابرار احمد کی جانب سے پیمرا کو باضابطہ تحریری درخواست دے دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نشر ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اثاثوں سے متعلق غلط خبریں نشر کرنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے بلکہ پیمرا قوانین کے بھی خلاف ہے۔ جبکہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق کوئی پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی۔

اثاثوں سے متعلق غلط خبریں نشر کرنے والے ادارے ثبوت فراہم کریں۔ ثبوت فراہم نہ کرنے والے اداروں کے خلاف پیمرا قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں