49

پاکپتن: دیرینہ رنجش اور جائیداد ہتھیانے کی خاطر چچا نے باپ کو بچوں کے خلاف کر دیا.

پاکپتن (امجد جوئیہ سے) دیرینہ رنجش اور جائیداد ہتھیانے کی خاطر چچا نے باپ کو بچوں کے خلاف کر دیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تفصیلات کے مطابق تھانہ چک بیدی کے علاقہ محمد ارشادانجم نے میڈیا احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا حقیقی والد محمد رمضان وٹو کو برین ہمرج اور فالج کا حملہ ہوا جس کا ہم نے علاج کروایا مگر فالج اوربرین ہمرج کی وجہ سے ذہنی طور پر کمزور ہو گیا جس کا فائدہ میرا حقیقی چچا ریاض وٹو اٹھا رہا ہے اور میرے والد محمد رمضان وٹو کی زہن سازی کر رہا ہے ہمارے خلاف سازش کرتے ہوئے ہماری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے.

محمد ارشادانجم نے بتایا ہے کہ میرا چچا محمد ریاض سے پہلے مقدمہ بازی چلتی رہی ہے جس کا رنج میرا چچا کو ہے میرے دیگر 7بہن بھائی اور حقیقی والدہ شیماں بی بی میرے چچا کے اس گھناؤنے اقدام سے بہت پریشان ہیں میں نے محنت مزدوری کر کے بنگہ حیات میں جگہ خرید کر اپنی والدہ اور والد کے نام لگوائی ابھی ٹریکٹر خریدا ہے جس کے کاغذات میرے نام ہیں وہ بھی اپنے والد کے نام لگوانا چاہتا ہوں بیوی شیماں بی بی نے بتایا کہ میرا شوہر محمد رمضان بیمار ہے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ اور ہم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور محمدارشادانجم اور شیماں بی بی کا کہنا ہے ہم اعلی حکام اہل علاقہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرے والد محمد رمضان کو بازیاب کروایا جائے ملزمان کی سازش کو ناکام بنایا جائے اور ملزمان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں